کاروبار
21 مارچ ، 2012

پاکستان نے بھارت کو برآمداتی اشیاء کی فہرست جاری کردی

پاکستان نے بھارت کو برآمداتی اشیاء کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد … پاکستان نے بھارت کو 1209 مصنوعات کے علاوہ باقی تمام اشیاء برآمد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا تاہم بھارت نیوز پیپر پرنٹ، دھاگے اور جانوروں سمیت 137 اشیاء واہگہ کے راستے ہی برآمد کرنے کا پابند ہے۔ بھارت کے ساتھ آزادانہ تجارت کے فروغ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزرات تجارت نے 1209 اشیاء کے علاوہ تمام بھارتی اشیاء کو پاکستانی منڈیوں تک رسائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد آج شروع ہو جائے گا، جن اشیاء کو بھارت پاکستان برآمد نہیں کرسکے گا۔ ان میں کروڈ آئل، پام آئلین، سگریٹ، تمباکو، پیرا سیٹا مول، پنسلیں، ٹوتھ پیسٹ، پولیسٹر فلم، گاڑیاں، گاڑیوں کے کچھ پارٹس، گاڑیوں کی ٹائمنگ بلٹ، لیدر جیکٹ، ویکس پیپر، کاپیاں، رنگین سوتی دھاگہ اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 137 اشیاء ایسی ہیں جن کو بھارت صرف واہگہ کے راستے ہی پاکستا ن برآمد کر سکے گا جن میں بھینس، بیل، گائے، بکریاں بھیڑ، گوشت، سبزیاں، نیوز پرنٹ، سوتی دھاگے کی کچھ اقسام اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بھارت سے درآمد کی جانے والی ویکسین ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے منظور شدہ پلانٹ سے ہی بنی ہونی چاہئے۔ اسی طرح ادویات کے خام مال کو بھی پاکستان کے محکمہ صحت کے منظور کردہ پیکنگ میٹریل میں منگوایا جا سکے گا۔

مزید خبریں :