22 مارچ ، 2012
جامشورو … جامشورو میں انڈس ہائی وے کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے 5 سو کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن میں 2 دھماکے کئے، دھماکوں سے 2 کھمبوں کو نقصان پہنچا، تاہم ٹرانسمیشن لائن سے تمام علاقوں کو بجلی کی ترسیل بدستور جاری ہے۔ ایکسئن جامشورو عباس میمن کے مطابق واقعہ جامشورو تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم تخریب کاروں نے 5سوکے وی کی ٹرانسمیشن لائن کو دھماکوں سے اڑانے کی کوشش کی ،دھماکوں سے دوکھمبوں کو نقصان پہنچا ،تاہم ٹراسنمیشن لائن سے تمام علاقوں کو بجلی کی ترسیل بدستور جاری ہے، پولیس کے مطابق ٹرانسمیشن لائن میں 5 بم نصب کئے تھے جن میں سے دو زوردار دھماکے سے پھٹ گئے،دیگر تین بموں کو بی ڈی ایس کے عملے نے ناکارہ بنادیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔