22 مارچ ، 2012
دبئی… مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ نے بلایا تو وہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے تیار ہیں ۔ دبئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ پاکستان میں ڈکٹیٹرشپ نہ ہوتی تو آج ملک ایشین ٹائیگرہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بنگالیوں نے ہی پاکستان بنایا تھا ہم نے ان پر ظلم کیا ،ایشیا کپ فائنل کے بارے میں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کوآج کا اہم میچ جیتنا چاہیے۔