22 مارچ ، 2012
لاہور…لاہور ہائیکورٹ نیہدایت کی ہے کہ مفت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا خرچہ حکومت پنجاب برداشت کرے۔مفت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ہائیکورٹ کی ہدایت کی ہے کہ تقریب کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے،جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ وائس چانسلر15دن میں اخراجات کی رپورٹ دیں۔درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیا تھا کہ ٹرسٹ کاپیسہ سیاست پرخرچ نہیں کیاجاسکتا،تقریب میں نوازشریف کی آمدپر کروڑوں روپے ضائع کیے جارہے ہیں۔