22 مارچ ، 2012
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کسانوں کی بھلائی کے لئے بارانی علاقوں میں چھوٹے ڈیم کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں فصل ربیع کیلئے صوبے میں نہری کی دستیابی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نہری پانی کے بغیر زرعی اہداف کا حصول مشکل ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، کسانوں میں لیزر لینڈ لیولنگ کے آلات کی فراہمی سے زرعی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی ، پانی کے باکفایت استعمال کیلئے ڈرپ اریگیشن سسٹم کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔