22 اکتوبر ، 2013
ٹوکیو…آج کے اس دور میں فضول خرچی واقعی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن جاپانی سائنسدانوں سے اس کا حل بھی ڈھونڈ لیا ہے۔جی ہاں جاپان میں چار پہیوں والا ایسا انوکھا بٹوا تیار کر لیا گیا ہے جو اپنے مالک کے فصول خرچی کرتے ہی اس کی جیب سے نکل کر بھاگنا شروع کر دے گااور اگراسے پکڑنے کی کوشش کی جائے تو یہ "مجھے چھونا مت" اور "بچاؤ" کی آوازیں بھی نکالے گا۔پھر بھی بازنہ آنے کی صورت میں یہ جدید روبوٹک بٹوا آپ کے والدین کو خود بخود ای میل بھی کر سکتا ہے کہ اب اپنے فضول خرچ بیٹے کو خود ہی قابو کرلیں کریں۔اس بٹوے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ جب جی چاہے اسے کفایت شعار ی سے ہٹا کر فضول خرچی کا ذریعہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔