پاکستان
03 نومبر ، 2013

حالیہ ڈرون حملہ طالبان پر نہیں امن مذاکرات پر تھا،خضر حیات

پشاور…پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ حالیہ ڈرون حملہ طالبان پر نہیں بلکہ امن مذاکرات پر تھا و جو قو تیں ا سٹیٹ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی راہ میں رکا وٹ ہے اب ان چہروں کو بے نقاب کر نے کا وقت آ گیا ہے جبکہ ایک ایسے وقت میں طالبان رہنماحکیم اللہ محسود کو مارنا جب مذاکرات شروع ہو نے والے تھے کئی قسم کے سوالوں کو جنم دے رہے ہیں جس کا تدارک ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ڈرون حملہ طالبان پر نہیں بلکہ امن مذاکرات پر تھا وہ قو تیں اس بات پر متفق ہو چکے ہیں جو یہ نہیں چا ہتے کہ پاکستان میں امن قائم نہ ہو اور یہ پاکستان کے امن کو تباہ کر نے کی سازش ہے اسلئے پوری قوم کو متحد ہو نا چا ہیئے اور ہمیں اپنے گھر کو بچا نا چا ہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو سمجھ کر اس کا مقا بلہ کر نا چا ہیئے طالبان بھی بہت حد تک اس کھیل کو سمجھ چکے ہیں اس لئے انشا ء اللہ یہ مذاکرات آگے چلے گے طالبان اس پر سنجیدہ سو چے گے اور تو قع ہے کہ طالبان کسی اور کی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت طالبان سے مذاکرات میں انتہا ئی سنجیدہ ہے یہی وجہ ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملک میں امن کی بحالی کے یک نکا تی ایجنڈے اور تمام سیاسی و مذ ہبی جما عتوں کو اعتماد میں لیکر ساتھ چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے بھی ڈرون حملوں کے خلاف تھی اور اب بھی ہے اور جب تک امریکہ ڈرون حملے بند نہیں کروا ئے گا تب تک ہمارا احتجاج جا ری رہے گا کیونکہ یہ کسی صورت درست اقدام نہیں کہ امریکہ ہماری سر زمین پر اپنی جا رحیت منواتا رہے جس کی جتنی بھی مذ مت کی جا ئے وہ کم ہیں ۔

مزید خبریں :