04 نومبر ، 2013
پشاور…پشاورکے نواحی علاقے ملی خیل میں ٹیلی فون ایکسچینج میں تین دھماکے ہوئے ، بم ڈسپوزل یونٹ نے ایک بم ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ملی خیل میں بارودی مواد کے3 دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد ٹیلی فون ایکسچینج کی خالی عمارت کے باہر نصب کیا گیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے ایک بم ناکارہ بنا دیا۔