پاکستان
05 نومبر ، 2013

آرمی چیف کا ضلع آواران میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

آرمی چیف کا ضلع آواران میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

آواران…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ضلع آواران میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،انہوں نے کہا کہ پاک فوج زلزلہ متاثرین کی بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھے گی۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی انتظامیہ اور عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ جنرل کیانی نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں پر پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کردار کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کی جانب سے بحالی کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے باوجود پاک فوج، بلوچستان حکومت اور متعلقہ وفاقی وزارتوں کے ساتھ مل کر امداد اور بحالی کی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

مزید خبریں :