کھیل
13 نومبر ، 2013

دبئی ٹی ٹوئنٹی:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو نووکٹوں سے ہرادیا

دبئی ٹی ٹوئنٹی:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو نووکٹوں سے ہرادیا

دبئی…جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔پاکستان نے افریقہ کو جیت کے لیے 99رنز کا معمولی ہدف دیا تھا، جواب میں پروٹیز نے 14.3اوورز میں مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کھو کر ہدف حاصل کرلیا۔کوئنٹن ڈی کوک 48اور فیف ڈو پلیسس37 نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آؤٹ ہوئے بغیر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا،پروٹیز کی جانب سے صرف ایک بیٹسمین ہاشم آملہ 13آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر ہی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔افریقی اننگز کے دوران پاکستان کی بولنگ اور فیلڈنگ پرفارمنس مایوسی اور بے بسی کی تصویر بنی ہوئی تھی۔


مزید خبریں :