20 نومبر ، 2013
جوہانسبرگ…پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہاں کھیلے جانیوالے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان محمد حفیظ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔یہ میچ جوہانسبرگ کے وانڈرر گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے۔اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان محمد حفیظ،ناصر جمشید،احمد شہزاد،شعیب مقصود عمر امین،عمر اکمل ، شاہدآفریدی،سہیل تنویر ،بلاول بھٹی،جنید خان اور انور علی شامل ہیں۔جبکہ جنوبی افریقی ٹیممیں ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک،ڈوپلیسس ، ایچ ڈیوس،جے پی ڈومینی، ڈی اے ملر،پارنیل، مورنی مورکل،ڈیل اسٹین،ایل ایل سوٹسوبے اورعمران طاہر کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم کی بلاول بھٹی کا یہ ڈیبیو میچ ہوگا۔اسکے علاوہ جادوگر اسپنر سعید اجمل کو آرام دیا گیا ہے اور انور علی کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔