پاکستان
07 دسمبر ، 2013

مولانا شمس کے قتل کیخلاف میر پور خاص میں احتجاجی ریلی

مولانا شمس کے قتل کیخلاف میر پور خاص میں احتجاجی ریلی

میرپورخاص …میرپورخاص میں اہلسنت والجماعت کی جانب سے لاہور میں مذہبی رہنما کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی ریلی مدینہ مسجد سے شروع ہوکر مارکیٹ چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی اور مظاہرے کی قیادت اہلسنت ولجماعت کی ضلعی رہنما حافظ عطاء اللہ حیدری اور سنی ایکشن کمیٹی کے رہنماکررہے تھے۔ مارکیٹ چوک پر مظاہرین نے ٹریفک کو دو گھنٹے تک معطل رکھا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اہلسنت والجماعت کے لاہور میں قتل ہونے والے رہنما سمیت دیگر علماء کے قاتلوں کی گرفتاری اور مذہبی رہنماوٴں کی مناسب سیکیورٹی کا مطالبہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا اہلسنت قائدین کی امن کی پالیسی دشمنوں کو پسند نہیں آرہی۔

مزید خبریں :