13 دسمبر ، 2013
نئی دہلی…بھارت میں امریکی سفیرکو طلب کر کے امریکا میں بھارتی اعلیٰ سفارتی عہدے دار کی گرفتاری پر بھارت نے پر زور احتجاج کیا۔ امریکی ریاست نیویارک میں آج صبح امریکی پولیس نے بھارتی نائب قونصل جنرل کو ویزا فراڈ کیس میں گرفتار کر لیا۔ بھارت نے مذکورہ واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارت میں امریکی سفیر نینسی پاوٴل کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور امریکی پولیس کے رویے کو ناقابل برداشت قرار دیا۔ بھارتی سفارتی عہدے دار پر ویزا فارم میں غلط بیانی کا الزام لگایا گیاہے۔