Time 23 جون ، 2025
دنیا

سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا: ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط

سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا: ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط
اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی: عباس عراقچی/ فائل فوٹو

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا ہے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیرمتعلقہ ہو چکی ہیں، سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا ہے۔

علاوہ ازیں ایرانی وزیرخارجہ نے ماسکو پہنچنے کے بعد کہا کہ روس ایران کا دوست ہے، آج صدر پیوٹن کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کریں گے۔ 


مزید خبریں :