Time 23 جون ، 2025
دنیا

شام: دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکا، 15 افراد ہلاک

شام: دمشق  کے گرجا گھر میں خودکش دھماکا، 15 افراد ہلاک
عینی شاہدین نے بتایا کہ خودکش بمبار نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا/ فوٹو غیر ملکی میڈیا

شام کے دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

 شامی وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکا ہوا جس دوران 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ خودکش بمبار نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

شامی وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ دھماکا کرنے والا داعش کا کارکن تھا۔

مزید خبریں :