17 دسمبر ، 2013
کیف…یوکرین میں جاری لاکھوں افراد کے احتجاج کے باوجود یوکرینی صدر نے روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کے نئے معاہدے پر دستخط کر دیئے یوکرینی صدر وکٹر نے روسی حکام کے ساتھ صنعتی اور تجارتی معاہدوں پر دستخط کر کے روس سے اپنے تجارتی تعلقات ہموار کر لیئے ہیں، یوکرینی صدر کا یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب یوکرین کے لاکھوں لوگ روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کے خلاف اور یورپی یونین سے تجارتی تعلقات قائم کرنے کے حق میں تقریباً ایک ماہ سے سڑکوں پر جمع ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر وکٹر مستعفی ہو کر ملک میں جلد نئے انتخابات کا اعلان کریں، واضح رہے کہ گذشتہ دنوں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔