28 مارچ ، 2012
لاہور…پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ سری لنکا کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے بھی آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سری لنکا میں کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔پاک آسٹریلیا سیریز کے دوران4ایک روزہ اور3ٹی ٹوئنٹی20میچز کھیلے جائیں گے ۔