پاکستان
21 جنوری ، 2012

کراچی: سوک سینٹر میں موجود بیشتر دفاتر کی بجلی منقطع

کراچی … کے ای ایس سی نے بلدیہ عظمی کراچی کے سوک سینٹر میں موجود بیشتر دفاتر کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع کردی۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی تقریبا نو کروڑ روپے کی نادہندہ ہے،جس مین کے ڈی اے پانچ کروڑ روپے،ای ڈی او ہیلتھ دو کروڑ روپے اور ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کا محکمہ ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔ترجمان کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے عرصہ دراز سے بجلی کے بل ادا نہیں کئے گے۔دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی محمد حسین سید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کے ای ایس سی کی جانب سے اضافی بل بھیجے گئے ہیں تاہم اس معاملے کا حل نکالنے کی کوشش کررہے تھے کیونکہ بلدیہ عظمی اپنے بجلی کے بل ادا کرنے میں پیچھے نہیں رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمی کے محکمہ ٹیکنیکل سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے کہ معاملہ حل کیوں نہیں ہوپایا۔

مزید خبریں :