28 مارچ ، 2012
سیوٴل … بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ دنیا سے جوہری اسلحے کا مکمل خاتمہ ہی نیوکلیئر سلامتی کی بہترین ضمانت ہے اور نیو کلیئر کلب میں بھارت کو بھی رکنیت دینی چاہئے۔ سیوٴل میں جوہری تحفظ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کاکہناتھا کہ دنیا سے جوہری اسلحے کا مکمل خاتمہ ہی نیوکلیئر سلامتی کی بہترین ضمانت ہے اور بھارت اس خدشے سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا دہشتگروں کواجتماعی تباہی کاسبب بننے والے اسلحہ تک رسائی سے محروم رکھنے کیلئے بھارت کی تائید یافتہ قرار داد 2002ء کے دوران متفقہ طور پر منظور ہوئی تھی۔ من موہن سنگھ نے کہا کہ نیو کلیئر بنیادی طور پر ایک قومی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری نبھانے والے ممالک کو موٴثر بین الاقوامی تعاون کے ذریعے فائدہ پہنچانا چاہئے۔