28 مارچ ، 2012
پیرس … فرانس میں 7 افراد کو ہلاک کرنیوالے مجرم محمد مراح کے والد نے فرانسیسی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ مراح کے والد محمد بنالل مراح کا کہنا تھاکہ فرانسیسی پولیس محمد مراح کو زندہ بھی گرفتار کرسکتی تھی مگر یہ فرانسیسی حکومت کا منصوبہ تھاکہ محاصرہ کرکے مراح کو ہلاک کردیا جائے۔ بنالل مراح جو کہ الجزائر میں دواوٴں کا کاروبار کرتا ہے، اس کا کہنا تھا کہ وہ مہنگے ترین وکیل کی خدمات حاصل کریں گے اور فرانسیسی حکومت کے خلاف مقدہ لڑ کر ہی رہیں گے، چاہے اس کے بعد ان کی باقی کی عمر وکیل کی فیس ادا کرنے میں ہی کیوں نہ گزر جائے۔ یاد رہے کہ محمد مراح نے کچھ روز پہلے فرانس کے شہر تولوز میں فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک کیا تھا اور اس کا بھائی بھی مختلف جرائم میں ملوث رہ چکا ہے۔