22 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…جعفریہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چہلم اور میلاد النبیﷺ کے جلوس عزت و احترام کے ساتھ برآمد ہوتے ہیں ، تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسلام آباد میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جعفریہ ایکشن کمیٹی کے ارکان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو اس کے عقائد کے مطابق عبادت کی اجازت دیتا ہے، سیاسی جماعتوں کو جلوس نکالنے سے نہیں روکا جاتا تو کسی کو مذہبی جلوس کی پابندی بھی قابل قبول نہیں۔ اس موقع پر سخاوت حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی جلوس کو روکا گیا تو حکومت ذمے دار ہوگی۔