22 دسمبر ، 2013
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ امام حسین کے چہلم پرسیکیورٹی میں معمولی سی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔لاہور میں چہلم کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے9ڈویژنز کے کمشنرز، آر پی اوز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کی ویڈیو کانفرنس ہوئی۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ چہلم کیجلوسوں کی کیمروں سے اور فضائی نگرانی یقینی بنائی جائے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے حساس شہروں میں موبائل فون بند کرنے کی تجویز دی۔