پاکستان
22 دسمبر ، 2013

طاقت پر نہیں دلائل پر یقین رکھتے ہیں، مولانا احمد لدھیانوی

طاقت پر نہیں دلائل پر یقین رکھتے ہیں، مولانا احمد لدھیانوی

گلگت…اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ وہ طاقت پر نہیں دلائل پر یقین رکھتے ہیں، دہشت گردی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔وہ گلگت میں ناموس صحابہ و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ سانحہ راول پنڈی ایک منظم سازش تھی جس کے ملزموں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں،انہوں نے نے کہا کہ کراچی میں روزانہ کارکنوں کو قتل کیا جارہا ہے، وہ طاقت کا استعمال نہیں چاہتے اور نہ ہی دہشت گردی سے ان کا کوئی تعلق ہے۔ کانفرنس سے اہل سنت کوہستان کے امیر قاضی نثار احمد نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :