23 دسمبر ، 2013
میران شاہ… شمالی وزیرستان میں7ویں روز بھی کرفیو جاری ہے۔ کرفیو کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مسلسل 7 روز سے کرفیو نافذ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں اشیائے خورو نوش ختم ہوگئی ہیں ، جس کے وجہ سے شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرفیو میں 3 روز قبل صرف 3 گھنٹے کے لیے نرمی کی گئی تھی۔ شمالی وزیرستان میں ایک ہفتے قبل سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے بعد سے کرفیو نافذ ہے۔