23 دسمبر ، 2013
لاہور… پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے آج ایچی سن کالج لاہور میں ثقافتی تقریب میں شرکت کی۔ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوا ن پاکستان کے2روزہ دورے پر ہیں۔ آج دوپہر انہوں نے لاہور میں ایچی سن کالج میں ہونے والی ثقافتی تقریب شرکت کی۔اس موقع پر روایتی رقص پیش کیا گیا۔ نیزے بازی کا شاندار مقابلہ بھی ہوا۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ترک وزیراعظم کو یہاں ایک شاندار گھوڑا تحفے میں دیا گیا۔