27 دسمبر ، 2013
ابوظبی…سری لنکن بولرز کی عمدہ بولنگ نے پانچویں ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کو بڑا اسکور کرنے سے روک دیا، سری لنکا کو کامیابی کے لیے 233رنز کا ہدف ملا ہے۔ ابوظبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں مصباح الحق نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کو انہوں نے 51رنز بناکر درست ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی اور بیٹسمین نصف سنچری نہ بناسکا اور پوری ٹیم 232رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی،پاکستان نے 4.68کی اوسط سے رنز بنائے۔ حفیظ اور عبدالرحمن نے 41,41رنز اسکور کیے۔ملنگا نے چار اور لکمل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی جوابی اننگز جاری ہے۔ یہ میچ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست دیکھا جاسکتا ہے۔