کھیل
31 دسمبر ، 2013

ابوظہبی ٹیسٹ:سری لنکا پہلی اننگ میں204رنز پر آؤٹ

ابوظہبی ٹیسٹ:سری لنکا پہلی اننگ میں204رنز پر آؤٹ

ابوظبی…ابوظبی ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکاکی ٹیم پہلی اننگزمیں204رنزبنا کر آوٴٹ ہو گئی ،سری لنکا کی جانب سے اینجلومیتھیوز91رنزبناکرٹاپ اسکورررہے،پاکستان کی جانب سے جنیدخان نے5،بلاول بھٹی نے3اورسعیداجمل نے2وکٹیں حاصل کیں۔ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بالرز کی شاندار بالنگ کے باعث سری لنکا کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار رہی اور ایک موقع پر اس کے 167 رنز پر 8 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے تاہم اس موقع پر اینجلیو میتھیوز91رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سری لنکا کو مکمل تباہی سے بچالیا سرنگا لکمال ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سیجنید خان نے شاندار بولنگ کی اور پہلی اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلاول بھٹی نے عمدہ بولنگ کی اور اپنے پہلے ٹیسٹ میں متاثر کن بولنگ کا مظاہرہ کیا ،انہوں نے 15اوور میں65رنز کے عوض3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرسری لنکا کوبیٹنگ کی دعوت دی ،کپتان مصباح الحق کا فیصلہ درست ثابت ہوا ، مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 57 رنز پر گری جب کورونا رتنے 38 رنز بناکرجنید خان کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے، اس کے بعد تو جیسے لائن لگ گئی اور مہمان ٹیم کی وکٹیں سوکھے پتوں کی مانند گرنے لگیں، سری لنکا کا کوئی بھی بیٹسمین پاکستانی بالنگ کو اعتماد سے نہ کھیل سکا اور صرف 82 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم واپس پویلین لوٹ چکی تھی۔جنید خان نے 5اور بلاول بھٹی نے5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ احمدشہزاد اوربلاول بھٹی کوٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپرسیریز کے تمام میچز براہ راست نشرکررہا ہے۔

مزید خبریں :