دنیا
07 جنوری ، 2014

ڈیلس :ساؤتھ ایشیا واچ کے تحت اقلیتوں کے استحصال پر کانفرنس 25 جنوری کو ہو گی

ڈیلس :ساؤتھ ایشیا واچ کے تحت اقلیتوں کے استحصال پر کانفرنس 25 جنوری کو ہو گی

ڈیلس …راجہ زاہد اختر خانزادہ/ نمائندہ خصوصی… جنوبی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تشدد اور اقلیتوں کے استحصال کے خلاف 25 جنوری کو ڈیلس میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس کا انعقاد ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ اور SMU (سدرن میتھوڈست Soutern Methooist یونیورسٹی) نے کیا ہے۔ کانفرنس میں پاکستان کے معروف اسکالر ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کلیدی مقرر ہوں گے جو خطے میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور تشدد کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔ ڈیلس میں ہونے والی اس کانفرنس میں جو SMU کیمپس میں ہو رہی ہے امریکہ‘ جنوبی ایشیا اور برطانیہ کے ممتاز دانشور اور اسکالرز اقلیتوں کے خلاف استحصال کے مختلف پہلوؤں پر اپنے مقالات پیش کریں گے۔ مقالات کے عنوانات میں اقتصادی اور سیاسی محرکات‘ مذہبی بنیادوں پر اقلیتی فرقوں کے خلاف تشدد اور میڈیا میں اقلیتوں کی کوریج شامل ہیں۔ کانفرنس کے کل چار سیشن ہوں گے جن میں ماہر قانون امجد محمود خان‘ برطانیہ کے آصف جیمز مل‘ حسنین والجی‘ کرشانتی دھرما راج‘ ڈاکٹر راگھو سنگھ‘ ڈاکٹر کامران اسدر اور پاکستان سے آئے ہوئے صحافی سید اظہر حسین‘ علاؤ الدین خانزادہ اور سید منہاج الرب اپنے مقالات پیش کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام تعلیم کے اداروں اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے کیا جا رہا ہے جن میں ڈیلس پیس سینٹر‘ ایس ایم یو ہیومن رائٹس پروگرام اور یو این ٹی پیس انسٹیٹیوٹ شامل ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے درج ذیل لنک پر 20 ڈالر کے ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں http:11bit.ly/jvdxun جبکہ طلبہ و طالبات کیلئے اسی لنک پر مفت رجسٹریشن بھی کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں :