پاکستان
30 مارچ ، 2012

کوئٹہ: آٹھ افرادکی ہلاکت کیخلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ: آٹھ افرادکی ہلاکت کیخلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ ... کوئٹہ میں آٹھ افرادکی ہلاکت کیخلاف آج شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی گئی ہے ۔ کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر وین پر ہونے والی فائرنگ میں پانچ افراد اور اس کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق چھ افراد کی تدفین کا عمل جمعے کی صبح تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اسپنی روڈ وین فائرنگ واقعہ کا مقدمہ رازق علی نامی شخص کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ، دوسری جانب اسپنی روڈ پر ہنگامہ آرائی کے دوران جاں بحق پولیس اہلکار حکم زمان کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او بروری کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔ پولیس نے تینوں نامزد ملزمان افراد غلام یحیٰی، ذوالفقار اور عبداللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ کوئٹہ میں جمعے کی ہڑتال کا اعلان ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی نے کیا ہے جس کی حمایت عوامی نیشل پارٹی ،تحفظ عزاداری کونسل،بی این پی،جے ڈبلیو پی اور مرکزی انجمن تاجران نے کی ہے۔

مزید خبریں :