پاکستان
30 مارچ ، 2012

شمالی وزیرستان :میرانشاہ میں امریکی ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان :میرانشاہ میں امریکی ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

میرانشاہ … شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں امریکی ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق رات گئے میرانشاہ بازار میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گھر پر چار میزائل داغے، جس سے گھر مکمل طور پر تباہ اور اس میں موجود 4 افراد ہلاک ہوگئے،حملے کے بعد علاقے میں چار جاسوس طیارے نچلی پروازیں کرتے رہے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

مزید خبریں :