30 مارچ ، 2012
کراچی ... کراچی کے علاقے بلوچ پاڑہ میں رینجرزکے نام نہاد ٹارگٹڈ آپریشن کی قلعی کھل گئی ۔آپریشن ختم ہوتے ہی علاقے میں مسلح افراد نے ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کی۔کراچی میں جہانگیر روڈ کے علاقے بلوچ پاڑہ میں رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو محاصرے میں لے کر ٹارگٹڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے اور ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا لیکن جیسے ہی آپریشن ختم ہوا علاقے سے مسلح افراد باہر نکلے اور فائرنگ شروع کردی۔انہوں نے میڈیا کی گاڑیوں پر پتھراوٴ بھی کیا جس پر میڈیا کے نمائندوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔