30 مارچ ، 2012
حیدرآباد … حیدرآباد کے علاقے مکرانی پاڑہ میں آٹھ سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔کئی گھنٹوں بعد مین ہول سے لاش نکال لی گئی۔بچے کے والد بخت منیر خان کے مطابق فرزاد خان گھر سے باہرچیز لینے گیا تھا۔کافی دیر بعد واپس نہ آیا تو اس کی تلاش کی گئی۔اس دوران معلوم ہوا کہ بچہ مین ہول میں گر گیا ہے۔تاہم مین ہول گہرا ہونے اور پانی کی رفتار تیز ہونے کے باعث بچہ کو نکالا نہ جاسکا۔۔واقعے کے کئی گھنٹوں آج صبح بچے کی لاش مین ہول سے نکال لی گئی۔