پاکستان
30 مارچ ، 2012

اپراورکزئی میں جھڑپ،ایک اہلکار شہید،35شدت پسند ہلاک

اپراورکزئی میں جھڑپ،ایک اہلکار شہید،35شدت پسند ہلاک

پشاور… اپر اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4زخمی ہوگئے جبکہ 35شدت پسند مارے گئے۔قبائلی علاقہ خادیزئی اور بلراس میں آج صبح سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں 35شدت پسند ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی فورسزنے پیشقدمی کرتے ہوئے نے بلراس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

مزید خبریں :