پاکستان
30 مارچ ، 2012

پشاور اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

پشاور… پشاور اور گردونواح میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پشاور اوراس کے نواحی علاقوں میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا۔ شہری علاقوں میں روزانہ 8 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک بجلی کی ترسیل منقطع رہتی ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء اور کاروباری طبقے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب بجلی کی کم وولٹیج سے برقی آلات بھی ناکارہ ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :