پاکستان
30 مارچ ، 2012

ہزارہ میں موسم صاف ہوگیا،رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام جاری

ہزارہ میں موسم صاف ہوگیا،رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام جاری

اسلام آباد… ہزارہ میں موسم صاف ہوگیا ہے جس کے بعدرابطہ سڑکیں کھولنے کاکام جاری ہے لیکن استور اور اسکردو کے بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں اب تک نہیں کھولی جاسکی ہیں ۔ مانسہرہ کے بالائی علاقوں میں برفباری ختم ہونے کے بعد شاہراہ کاغان سے برف ہٹانے کاکام جاری ہے ، کاغان شہر تک سڑک کھول دی گئی اور جلد ناران تک کی سڑک بھی کھول دی جائے گی اور یوں سیاحوں کے لئے اگلے 15د ن تک ناران شہر پہنچنا ممکن ہو جائیگا۔ غذر میں موسم صاف اوراستور میں سردہوائیں چل رہی ہیں ،اسکردو اور استورکے بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں مسلسل بند ہونے سے کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہے۔ ادھر مالاکنڈ اور کشمیر میں بھی سردی میں کمی ہورہی ہے۔

مزید خبریں :