پاکستان
30 مارچ ، 2012

کراچی میں معمولات زندگی بحال ہوگئے،پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں

کراچی میں معمولات زندگی بحال ہوگئے،پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں

کراچی… کراچی میں گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے یوم سوگ کے موقع پر شہری زندگی کا پہیہ جزوی طور پر رک گیا تھا تاہم آج معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں،جبکہ سٹرکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔کراچی میں لسبیلہ،تین ھٹی،پٹیل پاڑہ،گرومندر،بنارس اور اورنگی ٹاوٴن کے علاقے گذشتہ دو روز سے سب سے زیادہ متاثر تھے وہاں بھی دکانیں کھل گئی ہیں اور سٹرکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے،کراچی میں کاروبار زندگی معمول پر آچکی ہے۔سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے جبکہ صبح کے اوقات میں کھلنے والی دوکانوں سے بھی شہریوں نے روزمرہ کی اشیائے ضروری کی خریداری کی۔کراچی کے بیشتر اسکولوں میں امتحانات کے بعد رزلٹ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم جن اسکولوں میں پڑھائی ہورہی ہے وہاں حاضری معمول کے مطابق رہی۔دفاتر اورکاروبار پر جانے والے حضرات بھی معمول کے مطابق گھروں سے نکلے۔

مزید خبریں :