30 مارچ ، 2012
کشمور… کشمور میں قبائلی تصادم میں چھ افرادہلاک ہوگئے ،دوطرفہ فائرنگ کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا ،پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ کر صورتحال پر قابوپایا۔ایس ایس پی عمر سلامت کے مطابق تھانہ بخشاپور کی حدود میں آج صبح اچانک جکھرانی قبیلے کے دوگروپ صولت جکھرانی اور ظہورالدین آپس میں لڑپڑے۔دونوں جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔اس دوران فائرنگ سے چھ افرادہلاک اور چارزخمی ہوگئے۔فائرنگ اس قدر شدید تھی پولیس نے بمشکل علاقے میں داخل ہوکر صورتحال پر قابو پایا اور لاشیں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔دونوں گروپوں میں تصادم تین ماہ قبل چوری کی ایک چھوٹی سے واردات کے بعد شروع ہوا تھا۔