30 مارچ ، 2012
میانوالی…پنجاب کیضلع میانوالی میں کئی مقامات پر لوہے کے وسیع ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ معدنیات پنجاب کے ماہرین ارضیات کی ٹیم نے ضلع میانوالی کے مختلف علاقوں کا جیالوجیکل سروے کیا۔ جس کے دوران عیسیٰ خیل کے علاقوں چچالی، چاپری، مکڑوال اور محبت خیل میں معدنی لوہے کے ذخائر کا انکشاف ہوا۔ ماہرین کے مطابق یہ ذخائر 50 سال تک کی صنعتی ضروریات کے لئے کافی ہیں۔