کاروبار
30 مارچ ، 2012

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی سفارش

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی سفارش

اسلام آباد… اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تین ماہ بعد مقرر کر نے کی سفارش کر دی ، اوگرا نے حکومت سے یہ سفارش بھی کی ہے کہ یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے واے اضافے نہ کیا جائے۔ اوگرا کی وزارت پٹرولیم کو بجھوائی گئیں سفارشات میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر عام آدمی کو ریلف فراہم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ماہانہ بنیادوں پر مقرر کرنے کے بجائے قیمتیں سہ ماہی بنیادوں پر مقرر کی جائیں۔ اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے طویل المدتی معاہدے کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے، ،اگرا نے اپنی سفارشات میں مزید لکھا ہے کہ حکومت یکم اپریل سے پٹرول مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں ہونے والے اضافے کو پٹرولیم لیوی میں کمی کے زریعے روک کر صارفین کو ریلیف دے سکتی ہے تاکہ عوامی میں پھیلنے والی بے چینی سے بچا جا سکے، ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے ، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 9 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے فی لٹر بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :