30 مارچ ، 2012
لاہور… بھارت سے بجلی لینے کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے چوری کردہ پانی سے بجلی بنا رہا ہے۔ بجلی کی خریداری سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی اور انٹرنیشنل واٹر کمیشن میں پاکستان کا کیس کمزور ہو جائے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بھارت سے بجلی خریدنے کے بجائے تھرکول منصوبے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔