دنیا
17 جنوری ، 2014

افغانستان کے زیادہ تر حصے پر ہمارا کنٹرول ہے، افغان طالبان

افغانستان کے زیادہ تر حصے پر ہمارا کنٹرول ہے، افغان طالبان

کابل…افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے زیادہ تر علاقوں پر ان کا کنٹرول ہے اور وہ غیر ملکی افواج پر جلد فتح حاصل کرلیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دوردرازعلاقوں میں صرف طالبان ہی نظرآتے ہیں اور غیرملکی فوجی طالبان کے ڈرسے اپنے اڈوں تک محصور ہوگئے ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ غیرملکی فوجی اہلکار اپنے اڈوں سے باہر نکلنے سے بھی ڈرتے ہیں اور انھیں یقین ہے کہ غیر ملکی افواج کو افغانستان میں شکست ہو گی۔ ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ کہ وہ صدارتی انتخابات کوجعلی سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں :