دنیا
17 جنوری ، 2014

برطانیہ : ری سائیکلنگ پلانٹ میں آتشزدگی، 15 سوٹن ٹائر خاکستر

برطانیہ : ری سائیکلنگ پلانٹ میں آتشزدگی، 15 سوٹن ٹائر خاکستر

لندن …برطانیہ کے علاقے یارک شائر میں ری سائیکلنگ پلانٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔شمالی یارک شائر میں ری سائیکلنگ پلانٹ میں آگ لگنے سے 15 سوٹن ٹائر جل کر راکھ ہو گئے۔ فائر فائٹرز کو پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پورا دن لگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے دھوئیں کے گہرے بادل نکلے جسے خلا سے بھی دیکھا جا سکتا تھا اور ناسا کے ایک مصنوعی سیارے نے اس کی تصویریں بھی بنائیں۔

مزید خبریں :