30 مارچ ، 2012
اسلام آباد … نوید قمر نے کہا ہے کہ رینٹل پاور منصوبوں کو منسوخی کے نوٹس بھیج رہے ہیں تاہم پاور پلانٹس کے سسٹم سے نکلنے سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں رینٹل پاور منصوبوں کو منسوخی کے نوٹس بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی آج رینٹل پاور منصوبوں کو منسوخی کے نوٹس جاری کردے گی۔نوید قمر کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کے سسٹم سے نکلنے سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئے گی تاہم ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں کہ آئندہ 2 دن میں بجلی کی پیداوار میں 600 میگا واٹ اضافہ ہوجائے گا۔