پاکستان
19 جنوری ، 2014

سیاسی رہ نما مذاکراتی عمل پر سیاست نہ کریں،چوہدری نثار علی خان

سیاسی رہ نما مذاکراتی عمل پر سیاست نہ کریں،چوہدری نثار علی خان

اسلام آباد… وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ مہینوں کی کوشش کے بعد ہم مذاکرات کو ایک سمت میں لے گئے ہیں، سیاسی رہ نما مذاکراتی عمل پر سیاست نہ کریں، یہ بات انھوں نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مذاکرات کرنے ہیں یاجنگ،یہ سب پالیسی کے تحت ہوگا۔وزارت داخلہ میں غیر رسمی گفتگو کے دوران چوہدری نثار نے بنوں دھماکے کے حوالے سے کہا کہ بنوں واقعے کی فوجی انکوائری ہوگی،تحقیق کررہے ہیں کہ حملہ خود کش تھایانہیں،

مزید خبریں :