Time 28 نومبر ، 2024
پاکستان

ہنگو کے محلے میں اقلیتی برادری اور مسلمانوں کا رہن سہن مذہبی رواداری کی اعلیٰ مثال بن گیا

ضلع ہنگو کے محلہ پریم نگر میں اقلیتی برادری اور مسلمان صدیوں سے ایک ساتھ بھائیوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں، اس گاؤں میں مسجد، چرچ، مندر اور گوردوارہ بھی موجود ہیں جہاں پر تمام افراد مذہبی آزادی کے ساتھ عبادت کرتے ہیں۔

ضلع ہنگو کے مضافات میں واقع محلہ پریم نگر میں ایک صدی سے زائد عرصے سے اقلیتی برادری سکھ، عیسائی، ہندو اور مسلمان ایک ساتھ پر امن اور باہمی احترام پر مبنی زندگی گزار رہے ہیں۔

اس گاؤں میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے ساتھ دکھ درد اور خوشی میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔

پریم نگر ہنگو میں مسجد کے ساتھ ساتھ سکھوں کیلئے گوردوارہ، عیسائیوں کا چرچ اور ہندوؤں کا مندر بھی موجود ہے جہاں پر سب باسی اپنی اپنی عبادت گاہوں میں مذہبی آزادی کے ساتھ عبادت کرتے ہیں۔

ہنگو پریم نگر میں تمام مذاہب کے باسیوں کا بھائی چارے کے ساتھ رہن سہن مذہبی رواداری کا اعلیٰ مثال ہے۔

مزید خبریں :