دنیا
21 جنوری ، 2014

جنوبی کوریا میں کریڈٹ کارد کمپنیوں کا ڈیٹا چوری

جنوبی کوریا میں کریڈٹ کارد کمپنیوں کا ڈیٹا چوری

سیول…جنوبی کوریا میں تین بڑی کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کا ڈیٹا چوری ہوگیا، جس سے شہری پریشان ہیں ،بینکوں میں کارڈ بلاک کرانے والوں کا تانتا بندھ گیا،پلاسٹک منی، یعنی کریڈٹ کارڈ کے استعمال نے یقیناکاروبار زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں لیکن کبھی کبھی یہ مسئلہ بھی بن جاتا ہے خاص کر جب آپ کی فراہم کردہ معلومات راز نہ رہیں۔جنوبی کوریا میں بھی ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ملک کی تقریبا آدھی آبادی کے کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات چراکر مارکیٹنگ کمپنیوں کو بیچ دی گئیں ۔یہ تفصیلات ، کوریا کریڈٹ بیورو کمپنی کیلئے کام کرنے والے ایک کمپیوٹر انٹری آپریٹر نے چرایا،چرائی گئی معلومات میں لوگوں کے کریڈٹ کارڈزکی تفصیلات کے علاوہ ان کے نام اور 'سوشل سیکورٹی نمبر تنخواہیں ، کریڈٹ ریٹنگ شامل تھیں۔خبر عام ہوتے ہی، جنوبی کوریاکے عوام کو فکر لاحق یو گئی اور بنکوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ، جو کارڈ بلاک کرانے یا دوسرے کارڈ زبنوانے آئے تھے ،سائبر حملے کے بعدحکومت نے کمپنیوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کچھ کمپنیوں نے سیکورٹی لیپس پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔

مزید خبریں :