دنیا
22 جنوری ، 2014

امریکا: انڈیانا کی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

امریکا: انڈیانا کی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

انڈیانا…امریکا کی پرڈیو یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا کی پرڈیو یونیورسٹی کے کلاس روم میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کو خالی کرا لیا گیاجبکہ مسلح شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کی واردات معلوم ہوتا ہے، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :