24 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حیرت ہے پرویز مشرف کو اپنی مرضی کے اسپتال میں انجیو گرافی پراعتماد نہیں، اے ایف آئی سی لاکھوں انجیو گرافی کرچکا ہوگا لیکن کسی کی شکایت نہیں آئی ہوگی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف طبیعت خراب ہونے پر اپنی جان کا رسک لیتے ہوئے 45 منٹ کی مسافت پراپنی مرضی کے اسپتال گئے، حیرت ہے انہیں اپنی مرضی کے اسپتال میں انجیو گرافی پراعتماد نہیں، اے ایف آئی سی لاکھوں انجیو گرافی کرچکا ہوگا لیکن کسی کی شکایت نہیں آئی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملزم کوعلاج ملک سے باہرکرانے کافیصلہ کرنے کا اختیار نہیں دیا جاسکتا،اگر یہ منطق مان لی جائے تو دنیا کا کوئی ملزم اپنے ملک کی جیل میں نہیں رہے گا ۔