پاکستان
31 مارچ ، 2012

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی واقعات کو نوٹس لے لیا

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی واقعات کو نوٹس لے لیا

کراچی…چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے کراچی میں ہونے والے حالیہ بدامنی کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔ رجسٹر سندھ ہائی کورٹ عبدالرسول میمن کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں پرتشدد واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس سے آج شام تک واقعات کی رپوٹ طلب کرلی ہے۔اس سے قبل بھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدر ی نے بھی کراچی بدامنی کے واقعات کا نوٹس لیا تھا جس میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں قائم ایک کمیٹی کو ماہانہ رپورٹ پیش کرنی ہوتی ہے۔

مزید خبریں :