25 جنوری ، 2014
شکارپور…ولی بابرقتل کیس کا مقدمہ کونسی عدالت میں چلے گا،اس حوالے سے عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،فیصلہ یکم فروری کو سنایا جائے گا۔ شکار پور میں ولی بابر کیس کی سماعت ہوئی ،ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ انسداد دہشت گری کے دائرے میں نہیں آتا،کیس کو سیشن کورٹ منتقل کردیا جائے،جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیاجو یکم فروری کو سنایا جائے گا۔